: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 19 اگست (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ویڈیو پیغام کے ذریعے بنگلورو میں منعقدہ جی 20 ڈیجیٹل اکانومی وزرا کے اجلاس سے خطاب کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ، وزیر اعظم نے معززین کا شہر بنگلورو میں خیر مقدم کیا۔ جو سائنس، ٹیکنالوجی اور صنعت کاری کے جذبے کا مرکز ہے ، اور کہا کہ ڈیجیٹل معیشت پر بات کرنے کے لیے اس سے بہتر کوئی جگہ
نہیں ہو سکتی۔ وزیر اعظم نے 2015 میں ڈیجیٹل انڈیا پہل کے آغاز کو اس بے مثال ڈیجیٹل تبدیلی کی وجہ بتایا جو پچھلے 9 سالوں میں ہندوستان میں ہوئی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان کی ڈیجیٹل تبدیلی جدت طرازی پر اس کے غیر متزلزل یقین اور تیزی سے عمل آوری کے عزم سے تقویت یافتہ ہے جبکہ شمولیت کے جذبے سے بھی اس کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے جہاں کوئی بھی پیچھے نہیں رہتا۔