ٹوکیو/یانگون،15دسمبر(رائٹر)اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری اینٹونیو گٹیرس نے کہا کہ یانگون میں رائٹر کے دو صحافیوں کی حال ہی میں ہوئی گرفتاری کو میانمار میں پریس کی آزادی پر خطرے کا اشارہ بتاتے ہوئے کہا کہ دونوں کی رہائی کےلئے بین الاقوامی برادری کو ہر ممکن قدم اٹھانا چاہئے۔
مسٹر گٹیرس نے کہا کہ میانمار پر اہم تشویش کا موضوع راکھینے ریاست میں فوج کی مہمہ کے دوران ہوئی انسانی حقوق کی ڈرامائی خلاف ورزی ہے جس
کی وجہ سے چھ لاکھ سے زیادہ روہنگیا مسلمانوں کو اپنے ملک سے بھاگ کر جنوبی بنگلہ دیش میں پناہ لینی پڑی اور صحافیوں کی گرفتاری بھی اسی سلسلے میں ہوئی ہے۔
انہوں نے کل ٹوکیو میں ایک پریس کانفرنس میں راکھینےسے متعلق رپورٹ بنارہی خبر رساں ایجنسی رائٹر کے دو صحافیوں والونے اور کواک سوئے او کی گزشتہ منگل کو ہوئی گرفتاری کا ذکر کرتے ہوئے کہا،’’یہ واضح طورپر میانمار میں پریس کی آزادی میں آرہی کمی کے سلسلے میں تشویش کا موضوع ہے۔