: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، یکم جولائی (یو این آئی) راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے نے پیر کو کہا کہ صدرجمہوریہ کا خطاب حکومت کا ویژن پیپر ہوتا ہے، لیکن اس میں ایسا کچھ نہیں ہے مسٹرکھڑگے نے ایوان میں صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر اپنے خطاب میں کہا کہ گزشتہ 10 برسوں میں ہمہ گیرمسائل کو
نظر انداز کیا گیا ہے اور اس بار نعرہ دیا گیا اب کی بار 400 پار۔ جب آئین کو بدلنے کی بات کی جانے لگی ، تب انڈیا گروپ نے آئین بچانے کی مہم شروع کی۔ آئین ہو گا تو جمہوریت ہو گی اور الیکشن بھی ہو گا۔ لوگوں خصوصاً غریبوں، نوجوانوں اور خواتین نے یہ محسوس کیا کہ جمہوریت اور آئین کو بچانا ہے ، اسی لیے 400 پار نہیں، 200 پار پر روک دیا۔