حیدرآباد / امراوتی، 18 جولائی (ذرائع) پیر کو تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ ہوئی۔
تلنگانہ قانون ساز اسمبلی اور آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی کے ارکان نے بالترتیب
حیدرآباد اور امراوتی میں اپنی اپنی اسمبلی عمارتوں میں ووٹ ڈالا-
پولنگ صبح 10 بجے سخت حفاظتی انتظامات میں شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک جاری رہی-
دونوں پولنگ مراکز پر پولنگ کے پرامن انعقاد کے لیے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔