نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند پیر کے روز راشٹرپتی بھون میں منعقدہ اعزازی تقریب میں منتخب شخصیات کو پدم ایوارڈز سے نوازیں گے شہری اعزازی تقریب کے دوسرے مرحلے میں ڈاکٹر پربھا اترے اور مسٹر کلیان سنگھ (بعد از مرگ) کو پدم وبھوشن سے نوازا جائے گا پدم بھوشن حاصل کرنے والوں میں مسٹروکٹر بنرجی، ڈاکٹر سنجے راجارام (بعد از مرگ)، ڈاکٹر پرتیبھا رے اور آچاریہ وششتھا ترپاٹھی شامل ہیں۔
پہلے مرحلے کی شہری اعزازی تقریب 21 مارچ کو منعقد
ہوئی تھی۔
پدم ایوارڈز تین زمروں میں دیئے جاتے ہیں: پدم وبھوشن، پدم بھوشن اور پدم شری۔ یہ ایوارڈ آرٹ، سماجی کام، عوامی کام، سائنس اور انجینئرنگ، تجارت اور صنعت، طب، ادب اور تعلیم، کھیل، سول سروس وغیرہ کے شعبوں میں نمایاں اور قابل ذکر خدمات کے لیے دیے جاتے ہیں۔ 'پدم وبھوشن بہترین وممتاز خدمات کے لیے، 'پدم بھوشن اعلیٰ درجہ کی ممتاز خدمات کے لیے اور 'پدم شری کسی بھی شعبے میں ممتاز خدمات کے لیے دیا جاتا ہے۔ ایوارڈز کا اعلان ہر سال یوم جمہوریہ کے موقع پر کیا جاتا ہے۔