واشنگٹن،14مارچ(ایجنسی)ایتھوپیا میں ایتھوپین ایئر لائنز طیارہ حادثے کے بعد امریکہ نے بھی بوئنگ سیون تھری سیون میکس اور نائن طیارے گراؤنڈ کردئیے۔
text-align: start;">وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ طیارہ فوری طور پر گراؤنڈ کیے جارہے ہیں، ٹرمپ کے اعلان پر کچھ ہی دیر میں امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی نے ہنگامی حکم نامہ جاری کر دیا۔ امریکی ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ایتھوپیا میں حادثے کے مقام سے جمع شواہد اور سیٹلائٹ سے حاصل ڈیٹا کی روشنی میں طیارے گراؤنڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔