سری لنکا/10نومبر(ایجنسی) سری لنکا کے صدر میتری پالا سری سینا نے پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا ہے۔ سری سینا نے جمعہ کو نصف شب سے ملک کی پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا حکم جاری کیا ۔ ذرائع کے مطابق، سری سینا کے اس فیصلے سے ملک میں موجودہ سیاسی بحران مزید گہراہو گیا ہے۔صدر کے ایک قریبی ساتھی نے بتایا کہ پارلیمنٹ تحلیل ہونے کے بعد اب جنوری یا فروری میں نئے پارلیمانی انتخابات کرائے جا سکتے ہیں۔
Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">سری لنکا میں اقتدار کو لے کر گزشتہ دو ہفتوں سے جاری کشمکش کے بعد صدر کی طرف سے پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ اس سے قبل 26 اکتوبر کو ایک اہم ڈرامائی سیاسی واقعہ میں سری سینا نے وزیر اعظم رانل وكرم سنگھے کو برخاست کرکے سابق صدر مہندا راج پکشے کو وزیر اعظم کے طور پر حلف دلایا تھا جس کے بعد ہی سے سری لنکا میں سیاسی بحران پیدا ہوگیا تھا۔ اس کے بعد صدر میتری پالا سری سینا نے پارلیمنٹ سیشن کو 16 نومبر تک نہیں بلائے جانے کا حکم جاری کیا۔