انقره، 30 اکتوبر (یو این آئی) صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ جمہوریہ ترکیہ ایک ایسا ملک ہے جو اپنے خطے اور دنیا میں غازی (مصطفی کمال اتاترک) کی خواہش کے مطابق دنیا کے بے یار و مددگار انسانوں کی مدد کرہا ہے۔ صدر ایردوان نے ان خیالات کا
اظہار جمہوریہ کے اعلان کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔
صدر ایردوان نے کہا کہ جمہوریہ ترکیہ جسکے قیام کا اعلان 29 اکتوبر 1923 کو کیا گیا تھا، اپنی پہلی صدی مکمل کر کے دوسری صدی کی راہ پر گامزن ہے اور اسے وہ ترک صدی کے نام سے یاد کرتے ہیں۔