the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 21 فروری (یو این آئی) صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت مختلف سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں نے جمعہ کے روز مہا شیو راتری کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد پیش کیں۔
صدر کووند نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ ’’مہا شیو راتری کے مبارک موقع پر ملک کے سبھی عوام کو مبارکباد اور نیک خواہشات۔ میری دعا ہے کہ بھگوان شیو کا آشیرواد سبھی کی زندگی میں امن و سکون اور خوشحالی لیکر آئے ‘‘۔
وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’’آپ سبھی کو مہا شیو راتری کی بہت بہت مبارکباد۔ بابا بھولے ناتھ کے آشیرواد سے ملک کے عوام کی زندگی میں امن و سکون، خوشحالی



اور خوش قسمی آئے۔ اوم نمش شیوائے‘‘۔
مسٹر شاہ نے ٹویٹ میں کہا کہ ’’مہا شیو راتری کے موقع پر ہندوستان کی مسلسل خوشحال کی دعا کرتا ہوں۔ ہر ہر مہادیو‘‘۔
اسی دوران دلی کے وزیراعلی اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ’’مہا شیو راتری کے مبارک موقع پر آپ سبھی کو نیک خواہشات‘‘۔
آج ملک میں مہا شیوراتری کا تہوار پوری دھوم دھام سے منایا جارہا ہے۔ اس دوران پورے ملک میں عقیدت مندوں نے بھگوان شیو کی پوجا کی اور بھولے ناتھ کے شہر کاشی، اجین اور دیگر مقامات پر صبح سے ہی مندروں میں لوگوں کی بھیڑ دیکھی گئی ۔عقیدت مندوں نے گنگا سمیت مختلف ندیوں میں ڈبکیاں بھی لگائیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.