نئی دہلی،13 اپریل (یواین آئی) صدررام ناتھ كووند نےجلیانوالہ باغ میں شہید مجاہدین آزادی کو پیر کو یاد کیا اورانہیں خراج عقیدت پیش کی ۔مسٹر كووند نے ٹوئٹ کر کے کہا’’101 سال پہلے آج ہی کے دن ہمارے مجاہدین آزادی جلیانوالہ باغ میں شہید ہوئے تھے۔ وہ خوفناک قتل عام تہذیب پر ایک کلنک ہے۔ اس موقع پرمیں
ملک کی جانب سے ان شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں‘‘۔
انہوں نے مزید لکھا،’’قربانی کا وہ دن ہندوستانیوں کی یاد میں زندہ جاوید رہے گا۔ اس قربانی کوممنون ملک کبھی فراموش نہیں کرسکتا‘‘۔
مسٹر كووند نے انگریزی اور ہندی میں الگ الگ ٹویٹ میں کہا’’جليانوالہ باغ کے شہیدوں کو خراج عقیدت‘‘۔