: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 12 ستمبر (یو این آئی) صدر دروپدی مرمو بدھ کو ملک گیر 'آیوشمان بھو' مہم کا آغاز کریں گی، جو 17 ستمبر سے 2 اکتوبر تک چلے گی۔ مرکزی صحت و خاندانی فلاح و بہبود کے وزیر منسکھ مانڈویا نے منگل کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے
گورنروں، وزرائے اعلیٰ ، وزرائے مملکت اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ان کے عہدیدار وں کو اس پر و گرام میں آن لائن شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ ضلع ہیڈ کوارٹر ، بلاک ہیڈ کوارٹر اور گاؤں کے صحت و بہبود کے مراکز سے عوامی نمائندوں، استفاده کنندگان اور شرکاء کی بڑی تعداد بھی اس میں شرکت کرے گی۔