: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 26 دسمبر (یو این آئی) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے سات زمروں میں 17 بچوں کو ان کی غیر معمولی کامیابیوں کے لئے آج وزیر اعظم کے قومی بچوں کے ایوارڈز سے نوازا راشٹرپتی بھون کے کلچرل سنٹر میں منعقدہ تقریب میں محترمہ مرمو نے تمام ایوارڈ یافتگان
کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک اور سماج کو ان پر فخر ہے انہوں نے بچوں کو بتایا کہ انہوں نے غیر معمولی کام کیا ہے، حیرت انگیز کامیابیاں حاصل کی ہیں، ان میں لامحدود صلاحیتیں ہیں اور بے مثال خصوصیات ہیں انہوں نے ملک کے بچوں کے لیے ایک مثال قائم کی ہے۔