: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 05 جون ( یو این آئی ) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے مرکزی کابینہ کی سفارش پر بدھ کو سترھویں لوک سبھا کو تحلیل کر دیا صدر کے سکریٹریٹ کے مطابق بدھ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت منعقدہ مرکزی کابینہ کی
میٹنگ میں صدر جمہوریہ سے سترھویں لوک سبھا کو تحلیل کرنے کی سفارش کی گئی اس سفارش پر عمل کرتے ہوئے صدر مرمو نے آئین کے آرٹیکل 85 کی شق (2) کے تحت دیئے گئے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے سترہویں لوک سبھا کو تحلیل کرنے کے حکم پر دستخط کیے۔