: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 17 اکتوبر (یو این آئی) صدر دروپدی مرمو الجزائر، موریطانیہ اور ملاوی کے اپنے سرکاری دورے کے آخری مرحلے میں جمعرات کو ملاوی کی راجدھانی لیلونگوے پہنچیں۔
صدارتی سیکرٹریٹ نے ایک بیان میں کہا کہ ملاوی کے نائب صدرمائیکل اوسی اور دیگر معززین نے کا موز و بین الا قوامی ہوائی اڈے پر
مسز مر مو کا استقبال کیا۔ صدر کی ایئر پورٹ آمد پر روایتی ثقافتی پر فارمنس پیش کی گئی۔
ہندوستان سے ملاوی کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔ صدر مملکت کے ساتھ وزیر مملکت سکانتا مجمدار ، ممبران پارلیمنٹ مکیش کمار دلال اور مسٹر اتل گرگ بھی تھے۔ بعد میں صدر نے ہندوستان - مالوی بزنس میٹ میں شرکت کی اور خطاب کیا۔