the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 17 اکتوبر (یو این آئی) صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ كووند آج (جمعرات)فلپائن اور جاپان کے سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے۔
گزشتہ 13 برسوں کے دوران ہندوستانی صدر کا فلپائن کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔
صدر کووند کے سرکاری ٹوئٹ ہینڈل سے ٹویٹ کے ذریعہ یہ اطلاع دی گئی۔ ٹویٹ کے مطابق صدر جاپان کے شاہ ناروهتو کی تاجپوشی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ مسٹر كووند فلپائن کے صدر روڈریگو روا دتیرتے کی دعوت پر 17 سے 21 اکتوبر تک فلپائن کے دورے پر رہیں گے۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر ہو رہا ہے۔
مسٹر کووند، دتیرتے کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ اس دوران دونوں ممالک کے درمیان دہشت گردی کے سلسلے میں تعاون اور دو طرفہ فوجی تعاون بڑھانے کے بارے میں بھی گفتگو ہوگی۔ وہ ایک تجارتی اور کمیونٹی پروگرام میں بھی شرکت کریں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارت میں اضافہ پر بھی بحث ہوگی۔ منیلا میں ہندوستانی برادری کے تقریباً 15 ہزار لوگ رہائش



پذیر ہیں۔ مسٹر كووند تارکین وطن کے علاوہ ہندوستان میں علاج کرانے والے فلپائن کے شہریوں سے بھی ملاقات کریں گے۔
مسٹر كووند 21 اکتوبر کو جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو پہنچیں گے۔ وہ ہندوستان اور جاپان کے درمیان ثقافتی اور تاریخی تعلقات کو ظاہر کرنے کے لئے ایک بدھ مندر کے درشن کرنے جائیں گے اور بودھ گیا کے مقدس بودھ وركش کا پودا لگائیں گے۔ وہ 22 تاریخ کو دیگر سربراہوں کے ساتھ ہی جاپان کے شہنشاہ کے طور پر مسٹر ناروهتو کے تاجپوشی سے متعلق مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے اور شہنشاہ کی جانب سے دی گئی ضیافت میں شامل ہوں گے۔ اگلے دن 23 تاریخ کو مسٹر كووند جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے کی طرف سے غیر ملکی سربراہوں کے اعزاز میں دی گئی سرکاری ضیافت میں شامل ہوں گے۔ وہ دوپہر بعد بلٹ ٹرین میں سوار ہوکر ٹوکیو سے تقریباً 230 کلو میٹر دور ایک صنعتی شہر كاكےناوا بھی جائیں گے۔ صدربیرون ملک مقیم ہندوستانی برادری اور کاروباری گھرانوں کے مشترکہ تعاون سے تعمیر کئے جا رہے یوگا اور دھیان مرکز سیئرا سوتا کی بنیاد بھی رکھیں گے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.