نئی دہلی ، 12 اگست (یواین آئی) صدر رام ناتھ کووند نے بھگوان کرشن کی یوم پیدائش ’جنم اشٹمی ‘کے موقع پرملک کے باشندوں کو مبارکباد دی ہے۔
مسٹر کووند نے بدھ کے روز ایک مبارکبادی پیغام میں کہا ’’جنم اشٹمی کے موقع پر
مبارکباد‘‘۔
انہوں نے لکھا ہے’’ بے غرض کام کے اپنے پیغام میں یوگیشور شری کرشن نے نتائج کے بارے میں فکر کئے بغیر کام پرتوجہ مرتکز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ جذبہ ہمارے تمام کورونا واریئرز کے کام سے ظاہر ہوتا ہے۔ یہ تہوار ہر ایک کی زندگی میں صحت اور خوشحالی لائے‘‘۔