: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
شملہ/23مئی(ایجنسی) صدر رام ناتھ كووند نے کہا ہے کہ 'کاربن نیوٹرل' بننے کی سمت میں گامزن ہماچل پردیش میں پلاسٹک بیگ کے استعمال پر عائد پابندی قابل ستائش ہے اور" سوچھ بھارت مشن' کے تحت یہ 'کھلی جگہ میں رفع حاجت سے آزاد' ریاست قرار دیا جا چکا ہے۔ مسٹر كووند ان دنوں ہماچل پردیش کے دورے پر ہیں۔ ریاست کے دورے کے دوران انہوں نے اپنے تجربات و مشاہدات کوٹوئٹ کے ذریعہ شیئر کیا ہے۔ صدر نے ٹوئٹ کیا، "شمال مشرقی علاقے کی ریاستوں سے لے کر جموں و کشمیر تک پورے ہمالیائی
خطہ میں ہماچل پردیش کی ایک مرکزی حیثیت ہے۔ آج ہماچل پردیش کو پہاڑی علاقوں کی ترقی کا ماڈل سمجھا جاتا ہے۔ ریاست کے تقریباً ہر گاؤں کے نوجوان ہندوستانی فوج کو اپنی خدمات دے رہے ہیں۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ ریاست میں سابق فوجیوں کی تعداد ایک لاکھ دس ہزار سے بھی زیادہ ہے۔ کارگل جنگ کے شہید، بعد از مرگ پرم ویر چکر یافتہ کیپٹن وکرم بترا، پر م ویر چکر یافتہ صوبیدار سنجے کمار اور شہید کیپٹن سوربھ کالیہ نے پورے ملک اور ریاست کا سر فخر سے بلند کیا ہے اور اسی لیے ہماچل پردیش کو "دیو-بھومی" کے ساتھ ساتھ 'ویر- بھومی 'کہنا مناسب ہو گا"۔