the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد22دسمبر(ایجنسی)صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ملک نے نگہداشت صحت کے شعبہ میں تیز ترپیشرفت کی ہے۔ ہمارے ملک کے ڈاکٹرس اور نیم طبی اہل کاروں کا شماردنیا کے بہترین ڈاکٹرس اور نیم طبی اہل کاروں کے طورپر کیا جاتا ہے۔آج کئی سوپر اسپیشلٹی اسپتال ہندوستان بھر میں پھیلے ہوئے ہیں۔ہمارے کئی سرکردہ شہرعصری طبی علاج اور میڈیکل ٹورزم کے لئے ترجیحی مراکز کے طورپر ابھرے ہیں۔طبی شعبہ میں ترقی اور معیار زندگی میں بہتری کے سبب ایسا ہوپایا ہے اور ان ہی کوششوں سے متوقع حد عمر میں اضافہ ممکن ہوسکا اور یہ ہماری آزادی کے بعد دوگنی سے بھی زائد ہوگئی۔یہ قابل ستائش کارنامے ہیں۔

صدر جمہوریہ جو سرمائی چھٹیاں گزارنے کیلئے کل حیدرآباد پہنچے نے آج صبح تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں پرتیما انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس میں سنٹر آف ایکسلنس اِن سکل سیل، تھلسیمیا کا



افتتاح کیا۔اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ نگہداشت صحت کا جامع نظام جو ہمارے دیہی اور شہری علاقوں کے شہریوں کیلئے یکساں طورپر قابل دسترس اور قابل قبول ہوکے ساتھ ہمیںآگے کی راہیں طئے کرنی چاہئے۔سرکاری اسپتالوں،میونسپل اسپتالوں،چیرٹیبل اسپتالوں،پرائمری ہیلت اینڈ ویلنس کلینکس کو مستحکم کرنے کو ترجیح دی جانی چاہئے۔


علاوہ ازیں ہم کو نگہداشت صحت کے مسائل کے حل کے لئے بالخصوص دیہی علاقوں میں بیداری پیداکرنے کی ضرورت ہے۔اس سے جینیاتی خون کی خرابی کی شکایات کو کم کرنے میں مدد ملے گی جو عموما قبائلی طبقات میں پائی جاتی ہیں ۔ہندوستان میں سکل سیل اینی میا(ایک قسم کا غیر معمولی ہلال نما سرخ دمومی خلیہ مرض جس میں ہیموگلوبن کی کمی خون کے ایک مہلک مرض کا سبب بن جاتی ہے) ،تھلیسیما اوردیگر جینیاتی خون کی پیچیدگیوں کے مریضوں کی زائد تعداد ہے۔ ہندوستان میں تھلیسیما کے شکار بچوں کی بڑی تعداد ہے جو دنیا میں سب سے زائد ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.