نئی دہلی، 8 مئی (یو این آئی) صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے مہاراشٹر کے اورنگ آباد کے قریب ہوئے ریل حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
مسٹر کووند نے جمعہ کے روز ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ’’مہاراشٹر میں اورنگ آباد کے قریب ریلوے
ٹریک حادثے میں لوگوں کے ہلاک ہونے کے بارے میں جان کر گہرا دکھ ہوا ہے، جسے میں الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا‘‘۔
انہوں نے لکھا ہے ’’ہماری تعزیت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے اور سبھی زخمیوں کے جلد ازجلد صحت مند ہونے کی دعا کرتا ہوں‘‘۔