: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
سری نگر، 6 جولائی (یو این آئی) جموں وکشمیر پولیس کی تاریخ میں پہلی بار پانچ پولیس افسروں اور اہلکاروں کو قوم کی خدمت کرتے ہوئے ہمت اور بہادری کا مظاہرہ کرنے کے اعزاز میں شوریہ چکر اعزازات سے نوزا گیا جبکہ ایک ولیج ڈیفنس کمیٹی (وی ڈی سی) ممبر کو بھی اس ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔
جموں و کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ صدر جمہوریہ
دروپدی مرمو نے جمعہ کے روز راشٹرپتی بھون میں سینئر گریڈ کانسٹیبل سیف اللہ قادری (بعد از مرگ)، ڈی ایس پی ( اب ایس پی) موہن لال ، سب انسپکٹر امت دینا، سب انسپکٹر فیروز احمد اور پولیس کانسٹیبل ورون سنگھ کو شور یہ چکر اعزازات سے نوازا۔ انہوں نے کہا کہ صدر جمہوریہ نے ولیج ڈیفنس کمیٹی ( وی ڈی سی ) ممبر پر شو تم کمار ساکن راجوری کو بھی شور یہ چکر سے سرفراز کیا۔