اسلام آباد ، 3 فروری (یو این آئی) پاکستانی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے صدر آصف علی زرداری، چینی ہم منصب شی جن پنگ کی دعوت پر منگل کو 4 روزہ سرکاری دورے پر چین
روانہ ہو رہے ہیں۔
صدر مملکت گزشتہ سال نومبر میں پاؤں میں فریکچر کے باعث طے شدہ سرکاری دورے پر چین نہیں جاسکے تھے، کیونکہ ڈاکٹرز نے انہیں 4 ہفتوں کا آرام تجویز کیا تھا۔