نئی دہلی ، 14 اگست (یو این آئی) صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے ہفتہ کے روز ملک کے عوام سے اپیل کی ہےکہ وہ جلد سے جلد پروٹوکول کے مطابق ویکسین لیں اور دوسروں کو بھی ایسا کرنے کی ترغیب دیں۔
ملک کی75 ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم سے اپنے خطاب میں مسٹر کووند نے کہا کہ وبا کی شدت میں کمی آئی ہے لیکن کورونا وائرس کا اثر ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ ہمیں ابھی اس سال وبائی امراض کی دوسری لہر کے تباہ کن اثرات سے صحت یاب ہونا باقی ہیں۔
انہوں نے کہا ، گزشتہ سال تمام لوگوں کی غیر معمولی کوششوں سے ہم انفیکشن کے پھیلاؤ پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے۔ ہمارے سائنسدانوں نے بہت کم وقت میں ویکسین کی تیاری کا مشکل کام مکمل کر لیا ہے۔ لہذا ، اس سال کے شروع میں ہم سب اعتماد
سے بھرپور تھے کیونکہ ہم نے تاریخ کی سب سے بڑی ویکسینیشن مہم شروع کی تھی۔ بہر حال کورونا وائرس کی نئی شکلوں اور دیگر غیر متوقع وجوہات کے نتیجے میں ہمیں دوسری لہر کے خوفناک وبا کا سامنا کرنا پڑا۔
مسٹر کووند نے کہا ، "یہ وائرس ایک پوشیدہ اور طاقتور دشمن ہے جسے سائنس قابل تعریف رفتار سے نمٹ رہی ہے۔ ہم مطمئن ہیں کہ ہم اس وبائی مرض میں جتنی جانیں کھو چکے ہیں اس سے کہیں زیادہ جانیں بچانے میں کامیاب رہے ہیں۔یہ ہمارے اجتماعی عزم کا نتیجہہے کہ ہم دوسری لہر میں کمی کو دیکھنے کے قابل ہوئے ہیں۔ تمام خطرات اٹھاتے ہوئے کورونا کی دوسری لہر میں جان لیوا وبا پر قابو پانے میں ہمارے ڈاکٹروں ، نرسوں ، ہیلتھ ورکرز ، ایڈمنسٹریٹرز اور دیگر کورونا وارئیروں کی کوششوں کا ثمرہے۔