نئی دہلی، 23 جنوری (ذرائع) بہار کے سابق وزیر اعلی کرپوری ٹھاکر کو بعد از مرگ بھارت رتن سے نوازا جائے گا۔ صدر جمہوریہ کی طرف سے جاری بیان میں انہیں بھارت رتن دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
انہیں بھارت رتن دینے کا مطالبہ کافی دنوں سے ہو رہا تھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے
ایک پوسٹ کے ذریعے کرپوری ٹھاکر کو بھارت رتن دینے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
بہار میں عوامی لیڈر کے طور پر ابھرنے والے کارپوری ٹھاکر کی پیدائش 1924 میں ہوئی تھی۔ وہ بہار کے پہلے غیر کانگریسی وزیر اعلیٰ تھے۔ کرپوری ٹھاکر دو بار ریاست کے وزیر اعلی اور ایک بار نائب وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں۔