نئی دہلی، 5 اگست (یو این آئی) صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوکیو اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم کو مبارکباد دی ہے صدر نے ٹویٹ میں کہا ’’ہماری مرد ہاکی ٹیم کو 41 سال
بعد ہاکی میں اولمپک تمغہ جیتنے کے لئے مبارکباد۔
ٹیم نے غیر معمولی صلاحیت، استقامت اور عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔
یہ تاریخی جیت ہاکی میں ایک نئے دور کا آغاز کرے گی اور نوجوانوں کو کھیل میں آگے بڑھنے کی ترغیب دے گی‘‘۔