کلکتہ28 دسمبر(یو این آئی)ملک کی شہرت یافتہ یونیورسٹیوں میں سے ایک پریڈنسی یونیورسٹی کے فیکلٹی کے سینئر ممبر کی شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کی قیادت اور اس ایکٹ کی کاپی کو پھاڑنے کا ویڈیو خوب وائرل ہورہا ہے۔
شعبہ ہومینیٹیز کے ڈین 63سالہ پردیب باسو کو دس منٹ کے ویڈیو میں
دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ وزیرا عظم نریندر مودی اور ان کی حکومت کی تنقید کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔
ساتھ وہ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا مودی سے بھی مواز نہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ہم نے دیکھا ہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں کیا ہوا ہے، یہ مذہبی بنیاد پر عصبیت اور تفریق برتنے کی بدترین مثال تھی۔