: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی،11اگسٹ (ایجنسی) کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کے سیاسی سیکرٹری احمد پٹیل اگرچہ راجیہ سبھا الیکشن جیت گئے لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے شکست خوردہ امیدوار بلونت سنگھ انتخابات کے نتائج کو جلد ہی عدالت میں چیلنج کرنے جا رہے ہیں۔ پارٹی ذرائع نے الزام لگایاہے کہ الیکشن کمیشن نے اس معاملے میں اپنے فیصلے میں تمام حقائق کا دھیان
نہیں رکھا اور بیلٹ باکس میں ڈالے جا چکے ووٹ واپس نکال کر منسوخ کئے گئےجو پولنگ سے متعلق قوانین کے مطابق نہیں ہے۔ بی جے پی کے مطابق صبح نو بج کر 13 منٹ اور نو بج کر 15 منٹ پر ڈالے جانیوالے ووٹوں پر الیکشن افسر، سپروائزر اور کانگریس پارٹی نے شام تک ذرا بھی اعتراض نہیں کیا. یہاں تک کہ ووٹنگ ختم ہونے کے بعد کل ووٹوں کی تعداد سے متعلق کاغذات بھی قبول کر لئے گئےلیکن شکست کا احساس ہونے پر شور مچانا شروع کر دیاگیا۔