the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی ، 24 مئی (یو این آئی) وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے کسانوں کو اچھے معیاری بیجوں کی وقت پر فراہمی کے لئے
مرکز کے ساتھ ریاستی حکومتوں کو مل کر دس پندرہ برسوں کا روڈ میپ تیار کرنے کی درخواست کی ۔
ملک کی آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت ’سیڈ چین ڈیولپمنٹ‘ پرمنگل کے روز مسٹر تومر کی صدارت میں ایک قومی ویبینار کااہتمام کیا گیا۔ اس میں انہوں نے کہا کہ ملک کے کسانوں کی سہولت کے لیے مرکز کے ساتھ مل کر ریاستی حکومتوں کو دس پندرہ برسوں کا بلیو پرنٹ تیار کرنا چاہیے ۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کسانوں کو اچھے معیار کے بیجوں کی بروقت فراہمی کی جائے



اور بلیک مارکیٹنگ اور نقلی بیج فروخت کرنے والوں کے خلاف ریاستی سرکاریں سختی سے پیش آئیں ۔
انہوں نے کہا کہ ہم سبھی بیج کی اہمیت جانتے ہیں ۔ بیج اچھا ہے تو مستقبل اچھا ہوتا ہے ۔ پھروہ چاہے انسان کی بات ہو یا کاشت کے لیے بیج کی ۔ کاشتکاری کے لیے اچھے بیجوں کی دستیابی سے کسانوں کی پیداواری صلاحیت اور آمدنی میں اضافہ ہوتا ہے، مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) میں زراعت کا تعاون بڑھتا ہے اور زراعت کے ساتھ ساتھ ملک کی معیشت کو تقویت ملتی ہے ۔ زراعت کی طاقت ملک کی طاقت بنے ، یہ کوشش مرکزی حکومت کی جانب سے کی گئی ہے اورجو کام رہ گیا ہے، وہ ہم سب کو مل کر پورا کرنا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.