: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدراباد، 17 اپریل (اعتماد) آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کی جانب سے ہفتہ 19 اپریل کو بعد نماز مغرب دارالسلام گراؤنڈ میں وقف ترمیمی قانون کے خلاف ایک زِبردست کل جماعتی مرکزی احتجاجی جلسہ عام منعقد ہونے جارہا ہے-مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ اس احتجاجی جلسہ کی قیادت کریں گے- اس جلسہ کی تیاریوں میں مجلسی ارکان مقننہ شہر میں مختلف محلہ جات میں جگہ جگہ بیداری مہم چلارہے ہیں- اس جلسہ میں لاکھوں کی تعداد میں عوام کی شرکت کی توقع کی جارہی ہے- جلسہ میں آنے والی گاڑیوں
کی پارکنگ کے انتظامات دارالسلام کے اطراف دور دور تک مختلف پلے گراؤنڈس، کالجس کے گراؤنڈس اور دیگر کھلے مقامات پر کیے جارہے ہیں-اور شہر کی مصروف ترین سڑکوں پر بینرس لگائے گئے ہیں- احتجاجی جلسہ گاہ میں روشنی کا بندوبست کیا گیا ہے- بیرسٹر اسدالدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد کی نگرانی میں جناب اکبر الدین اویسی قائد مجلس مقننہ پارٹی، مجلسی ارکان مقننہ، مجلسی کارپوریٹرس اور ابتدائی مجلس کے ذمہ داران مرکزی احتجاجی جلسہ عام کو کامیاب بنانے انتظامات میں صبح و شام مصروف ہیں-