: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ، 14 جون (یو این آئی) ملک کی راجدھانی کے اہم ریلوے اسٹیشن نئی دہلی اسٹیشن کی از سر نو تعمیر کا پیچیدہ مسئلہ حل ہوتا نظر آرہا ہے۔ ریلوے لینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (آر ایل ڈی اے) نئی دہلی اسٹیشن کی تعمیر نو کا کام پہاڑ گنج کی طرف سے شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور اسے کثیر
المنزلہ شکل میں ایک ملٹی ماڈل ٹرانسپورٹ ہب کے طور پر تیار کیا جائے گا جس سے کناٹ پلیس کے علاقے میں ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا۔ آرایل ڈی اے حکام کے مطابق یہ ٹھیکہ ملٹی ماڈل ٹرانسپورٹ ہب (ایم ایم ٹی ایچ) کے لیے پہاڑ گنج کی طرف دیا گیا، جو کہ نئی دہلی ریلوے اسٹیشن کی بحالی کے منصوبے کا ایک اہم حصہ ہے۔