چنی ، 30 اگست (یو این آئی) ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) نے بدھ کو کہا کہ سری ہری کوٹا کے خلائی مرکز سے 2 ستمبر کو روانہ ہونے والے سورج کا مطالعہ کرنے کے پہلے مشن کی تیاریاں جاری ہیں اور اس کی لانچنگ کی
مشقیں جاری ہیں۔
اسرو نے مطلع کیا کہ آدتیہ - ایل 1 سیٹلائٹ سورج کا مطالعہ کرنے والی پہلی خلائی پر مبنی ہندوستانی رصد گاہ ہو گی۔ اسے ہفتہ کی صبح 11.50 بجے اسرو کی ورک ہارس لانچ وہی کل پی ایس ایل وی۔ سی 57 سے لانچ کیا جائے گا۔