ممبئی 29ستمبر (یو این آئی ) جلوس عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم نکالنے کی اجازت دینے کا مطالبہ اور داعی اسلام مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی میٹنگ کی اجازت ممبئی کے جوائنٹ پولس کمشنر وشواس ناگرے پاٹل اور ایڈیشنل کمشنر ایس بی ون راجیو جین سے مسلم عمائدین شہر اور مسلم تنظیموں کے ذمہ داران اور سربراہان نے ملاقات کے دوران کیا اور کہا کہ مولانا کلیم صدیقی کی بے جا گرفتاری پر مسلمانوں میں غصہ ہے اس لئے ممبئی میں ان کے لئے احتجاجی میٹنگ منعقدکرنے کی جازت دی جائے ساتھ عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بلا کسی شرط اور پابندی کے نکالنے کی اجازت دی جائے چونکہ اب تمام پابندیاں ختم ہو چکی ہیں اور اکتوبر سے عبادتگاہیں بھی کورونا اصول کے ساتھ شروع کر نےکی اجازت دی گئی
ہے-
اسی طرز پر جلوس محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی خلافت ہاؤس تا حج کمیٹی تک نکالنے کی اجازت د ی جائے خلافت ہاؤس میں جلوس سے قبل سیرت محمد کے جلسہ کا انعقاد ہو گا اس کے بعد جلوس محمدی شایان شان مسلم اکثریتی علاقوں سے گشت کرتا ہوا حج ہاؤس پر اختتا م پذپز ہو گا چاند کے مطابق عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم 19-20 اکتوبر کو منعقد ہو گا اس لئے جلوس کی اجازت بروقت دی جائے جلوس کمیٹی نے اس کی تیاریاں شروع کر دی ہیں خلافت کمیٹی کے کارگزار صدر سرفراز آرزو نے بتایا کہ خلافت ہاؤس سے نکلنے والے تاریخی جلوس میں عاشقان رسول کی کثرت کے لئے کوشش کی جار ہی ہےکیونکہ کورونا کے بعداب تمام بازار اور عبادگاہیں تک کھل گئی ہیں ایسے میں جلوس محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کو پوری کثرت سے اجازت دی جانی چاہئے-