نئی دہلی،9اگست(ایجنسی) آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے تین مشہور مندروں سے قیمتی ساڑیوں اور ایک ڈائمنڈ بینگل کا سیٹ غائب ہونے سے ہنگامہ مچ گیا ہے، بڑی بات یہ ہے کہ ان جگہوں پر سی سی ٹی وی ہونے کے باجود کوئی بھی فوٹو دستیاب نہیں ہے، دونوں ریاستوں کے وزیراعلی نے اس واقع کی جانچ کا حکم دے دیئے ہیں، غائب ہوئی تین ساڑیوں میں سے ایک ساڑی تو خؤد تلنگانہ کے سی ایم چندر شیکھر راؤ نے مندر کو پیش
کی تھی.
اس کی قیمت 20 ہزار روپے بتائی جارہی ہے، انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق اس ساڑی کو مندر لیکر پہنچی یو واسندرا کاکہناہے کہ اتوار کو ہم نے مندر میں یہ ساڑی پجاری کو دی ، انہوں نے مورتی پر ساڑی رکھی ، اسکے تھوڑی دیر بعد انہوں نے ساڑی کو وہاں سے ہٹا کر سائیڈ میں رکھ دیا، جب ہم اسے لینے پہنچے تو یہ غائب ہوگئی، اس واقع سے ہم سب ناراض ہے، ہمیں پتہ ہے کہ یہ حرکت کرنے والے کوئی مندر کا ہی شخص ہے-