the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

پیرس پیرا اولمپکس 2024 میں ہندوستان کتنے تمغے جیت سکتا ہے؟

10 تمغے
20 تمغے
30 تمغے
سری نگر، 27 دسمبر (یو این آئی) پائین شہر کے نوہٹہ علاقہ میں واقع کشمیر کے سب سے بڑے معبد اور قدیم ترین عبادت گاہ تاریخی جامع مسجد میں ڈرون کے سایے میں اور بھاری سیکورٹی حصار کے بیچ نماز جمعہ ادا کی گئی جس کے باعث نمازیوں میں تشویش کی لہر بھی اور خوف کا ماحول بھی پایا گیا تاہم گزشتہ جمعہ کے نسبت اس جمعہ کو لوگوں کی بھاری تعداد نے جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کی۔
بتادیں کہ تاریخی جامع



مسجد میں گزشتہ جمعہ کو 19 ہفتوں کے بعد نماز جمعہ ادا کی گئی اور حسن اتفاق ہے کہ جامع میں سال 2016 میں معروف جنگجو کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد پیدا شدہ صورتحال کے پیش نظر بھی 19 ہفتوں کے بعد ہی نماز جمعہ اداکی گئی تھی۔
نمازیوں کے ایک گروپ نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ ڈورن کے سایے میں ادا کرکے ہمیں ایسا محسوس ہوا کہ ہم کسی فوجی چھاؤنی میں نماز ادا کررہے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.