لکھنؤ: 26 مارچ(ایجنسی)وشو ہندو پریشد کے سابق صدر پروین توگڑیا نے نے منگل کو عام انتخابات کے لئے اترپردیش کی 16 سیٹوں پر اپنی نئی تشکیل شدہ پارٹی" ہندوستان نرمان دل" کے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔ مسٹر توگڑیا نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہندوستان نرمان دل کے امیدوار چندولی، علی گڑھ، کیرانہ،
فیروزآباد، بریلی، لکھیم پور کھیری، اناو، جھانسی، ہمیر پور، باندہ، پرتاپ گڑھ، بستی، لال گنج، جونپور، بھدوہی اور سلیم پور پارلیمانی حلقے سے انتخابی میدان میں ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ ان کی پارٹی گجرات کے نو، آسام سے سات اور اوڈیشہ کے پانچ پارلیمانی حلقوں سے بھی اپنے امیدواروں کو میدان میں اتارے گی۔