کلکتہ 12اگست (یواین آئی)سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کی علالت کی خبر سے ان کے آبائی گاؤں بیر بھوم گاؤں میراتی میں غم کا ماحول ہے اور کل سے ہے یہاں پوجاپاٹ کا سلسلہ جاری ہے۔
گاؤں کے لوگوں کو یقین ہے
کہ وہ صحت یاب ہوکر گھر لوٹیں گے خیال رہے کہ سوموار کو سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کا نئی دہلی میں واقع آرمی ریسرچ اینڈ ریفریل اسپتال میں دماغ کا آپریشن ہوا تھا۔
اس کے بعد سے ہی ان کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔