نئی دہلی، 7 جنوری (یو این آئی) مرکزی حکومت نے سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھر جی کی یاد گار کے لیے یہاں راج گھاٹ کے قریب راشٹریہ اسمرتی کمپلیکس میں جگہ مختص کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
منگل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر یہ معلومات دیتے ہوئے مسٹر مکھرجی کی بیٹی شر مستھا مکھر جی نے کہا کہ انہوں ۔ نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات قات کا کی اور سابق صدر کی یادگار کے لیے جگہ مختص کرنے پر اظہار تشکر کیا۔
محترمہ مکھر جی نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا، عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی جی سے ملاقات کی اور
بابا کی یاد گار بنانے کے ان کی حکومت کے فیصلے کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ یہ اس لئے بھی اہم ہے کیونکہ ہم نے اس کے لیے نہیں کہا تھا۔ میں وزیر اعظم کے اس غیر متوقع لیکن واقعی نیک نیتی کے فیصلے سے بہت متاثر ہوں۔ بابا کہتے تھے کہ سرکاری اعزاز مانگا نہیں جانا چاہیے بلکہ دیا جانا چاہیے۔ میں بہت شکر گزار ہوں کہ وزیر اعظم مودی نے بابا کی یاد کو عزت دینے کے لیے ایسا کیا۔ اس سے بابا کو اب کوئی فرق نہیں پڑتا اور وہ تعریف یا تنقید سے بالا تر ہیں۔ لیکن ان کی بیٹی یعنی میرے لیے اپنے جذبات کا اظہار کرنے کے لیے الفاظ کافی نہیں ہیں۔