the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 19 اگست (یو این آئی) گزشتہ ایک ہفتہ سے زیادہ عرصے سے اسپتال میں داخل سابق صدر پرنب مکھرجی کی حالت پہلے کی بہ نسبت خراب ہوگئی ہے اور پھیپھڑے میں انفیکشن ہوگیا ہے۔
مسٹر مکھرجی 10 اگست سے آرمی ریسرچ اینڈ ریفرل اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اسپتال کی طرف سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ مسٹر مکھرجی کی پھیپھڑوں کے انفیکشن کی وجہ سے حالت خراب ہوگئی ہے۔ اسے وینٹیلیٹر پر رکھا گیا ہے اور ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم ان کی صحت کی مستقل نگرانی کر رہی ہے۔
اس سے قبل ان کے بیٹے ابھیجیت مکھرجی نے کہا تھا کہ ان کے والد کی



حالت مستحکم ہے اور صحت میں بہتری کے مثبت آثار نظرآرہے ہیں۔ چوراسی سالہ مسٹر مکھرجی کے دماغ میں خون کا تھکہ جم گیا تھا ، جسے ہٹانے کے لئے اس کا آپریشن کیا گیا ہے۔
سابق صدر کو بھی کرونا وائرس کا انفیکشن پایا گیا تھا۔
ابھیجیت نے آج ٹوئیٹ کیا تھا ، "آپ سب کی دعاؤں اور ڈاکٹروں کی انتھک محنت کی وجہ سے اب میرے والد مستحکم ہیں۔ ان کے جسم کے تمام بڑے اعضا مستقل طور پر قابو میں [کام کررہے ہیں] ہیں اور مناسب طریقے سے کام کررہے ہیں۔ اس کی صحت میں بہتری کے مثبت آثار ہیں۔ میری آپ سب سے گزارش ہے کہ اس کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کریں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.