: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی/16اکتوبر(ایجنسی) سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کل علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں قومی کمیشن برائے اقلیتی تعلیمی ادارہ جات(این سی ایم ای آئی) کے سابق چےئرمین جسٹس محمد سہیل اعجاز صدیقی کو سرسیدایکسیلنس ایوارڈسے نوازیں گے۔ علی گڑھ مسلم
یونیورسٹی کے بانی سرسد احمد خان کی دو سوسالہ یوم پیدائش کے موقع پر دئے جانے والے سرسید ایکسی لنس ایوارڈ کے تحت جسٹس صدیقی کو ایک توصیفی سند کے علاوہ ایک لاکھ روپے کی رقم بھی پیش کی جائے گی۔ جسٹس صدیقی کو یہ ایوارڈہندوستان میں حاشیہ پررہ رہے طبقات کوسماجی، اقتصادی وتعلیمی طورپراوپراٹھانے کیلئے ان کی نمایاں کارکردگی کے لئے دیا جارہا ہے۔