نئی دہلی،27جون(ایجنسی) ماحولیات کےمرکزی وزیرپرکاش جاؤڈیکر نے آج راجیہ سبھا میں کہا کہ بڑھتے عالمی درجہ حرارت کے اثرات سے نمٹنے کے لیے حکومت سرگرم ہو کر کام کررہی ہے اور شجرکاری کے ساتھ ساتھ کاربن کی پیداوار میں کمی لانے کے ضابطوں کو سختی سے نافذ کیا جا رہا ہے۔
سماج وادی پارٹی کے ریوتی رمن سنگھ کے ’ملک میں ماحولیاتی تبدیلی کی
وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال اور حکومت کے ذریعے کیے جانے والے اقدامات‘ کے سلسلے میں توجہ دلاؤ تحریک پر مسٹر جاؤڈیکر نے کہا کہ حکومت ماحولیاتی ضابطوں کو سختی سے نافذ کر رہی ہے اور شاہراہوں اور ریل پٹریوں کے کنارے درخت لگائے جارہے ہیں۔ عوام کو شجر کاری مہم میں شامل کیا جا رہا ہے۔ ٹھوس کچرے سے نمٹنے کی ذمہ داری متعلقہ کمپنیوں کو دی جارہی ہے۔