حیدرآباد، 30 ڈسمبر (ذرائع) کانگریس حکومت نے عوامی اسکیمات کے لیے 28 ڈسمبر سے 6 جنوری تک پرجاپالانا پروگرام کا انعقاد کیا، جس میں روز لاکھوں کی تعداد میں لوگ درخواست فارم داخل کررہے ہیں، ذرائع کے مطابق 31 ڈسمبر اور 1 جنوری کو یہ پرگروام منعقد نہیں ہونے کی خبر ہے- پہلے ہی عوام درخواست فارم نہیں ملنے کی شکایت کررہے ہیں اور دیگر پریشانیوں سے دوچار ہے اب انہیں ایک اور
پریشانی سامنے آگئی ہے، کیونکہ حکومت نے کل 10 دن کا وقت دیا تھا درخواست داخل کرنے کے لیے، اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا حکومت 31 ڈسمبر اور یکم جنوری کے بدلے اس پروگرام کو دو دن اور آگے بڑھائے گی؟ حکومت کو اس جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے-
بتادیں کہ حکومت نے دس دن درخواست فارم داخل کرنے کے لیے دیے ہیں اگر 2 دن یہ پروگرام نہیں چلا تو صرف آٹھ دن ہی عوام کے لیے ہونگے، جس میں سے تین گذر چکے ہیں-