حیدرآباد، 28 ڈسمبر (ذرائع) پرجا پالانہ پروگرام میں درخواستیں داخل کرنے کے لیے آنے والے لوگ درخواستوں کی عدم دستیابی اور فوٹو کاپی سنٹرس کے ذریعہ بے تحاشا چارجز کی وصولی پر ناراض نظر آئے-
راشن کارڈ کے لیے درخواست دینے میں بھی الجھن رہی- ریاستی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ لوگوں میں درخواستیں پہلے سے تقسیم کی جائیں گی لیکن بہت سے لوگوں نے شکایت کی کہ انہیں فارم نہیں ملے
ہیں۔
سلطان نگر ، ایراگڈہ کی ایک درخواست گذار غوصیہ بی نے کہا کہ مجھے فوٹو کاپی سنٹر پر درخواست کی ایک رنگین فوٹو کاپی کے لیے 80 روپے ادا کرنے پڑے۔
ہمارے علاقے کے چند پڑوسی درخواستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے، لیکن مجھے نہیں ملا- انہوں نے مزید کہا کہ فوٹو کاپی مراکز نے بتایا کہ صرف رنگین فارم ہی قبول کیے جا رہے ہیں۔ چند لوگوں نے درخواستوں کی عدم دستیابی پر حکام کے ساتھ بحث کی۔