the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 19 اپریل (ایجنسی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے بھوپال سے پارٹی کی امیدوار سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے شہید پولس افسر ہیمنت کرکرے کے بارے میں دیئے گئے بیان سے پلہ جھاڑ لیا ہے اور صاف طور پر کہا ہے کہ مسٹر کرکرے دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے اور بی جے پی انہیں شہید مانتی ہے۔ 

بی جے پی کے صدر دفترنے جمعہ کو ایک بیان جاری کرکے یہ وضاحت دی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ بی جے پی کا واضح موقف ہے کہ آنجہانی مسٹر ہیمنت کرکرے دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔ بی جے پی نے ہمیشہ ان کو شہید مانا ہے۔ 

سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے بیان کے بارے میں بی جے پی



نے واضح کیا کہ ان کا بیان پارٹی کا موقف نہیں ہے۔ وہ سادھوی پرگیہ کا ذاتی بیان ہے جو برسوں تک انہیں ہونے والی جسمانی اور ذہنی تکلیف کی وجہ سے دیا گیا ہوگا۔ 

سادھوی پرگیہ کے مہاراشٹر پولیس اے ٹی ایس کے اس وقت کے سربراہ سینئر پولس افسر ہیمنت کرکرے کی شہادت سے متعلق دیے گئے بیان پرتنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔ ان کے بیان والا ويڈيو آج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا جس میں وہ ہیمنت کرکرے کے بارے میں بول رہی ہیں۔ سادھوی پرگیہ مالیگاؤں دھماکہ کیس میں طویل عرصے تک مہاراشٹر اے ٹی ایس کی حراست میں رہی ہیں۔ اس وقت مسٹر کرکرے نے بھی ان سے ریمانڈ کے دوران پوچھ گچھ کی تھی۔
سادھوی پرگیہ نے کل دیر شام یہاں بی جے پی کارکنوں کی کانفرنس میں کہا تھا کہ مسٹر کرکرے نے پوچھ گچھ کے دوران انہیں کافی پریشان کیا تھا، اس لئے انہوں نے ان سے کہا تھا کہ 'تیرا سروناش ہوگا'۔ 
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.