: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی ،9اکتوبر (یواین آئی)حکومت نے پردھان منتری کسان سمان ندھی یوجنا (پی ایم کسان )سے کسانوں کو ملنے والی امدادی رقم کو آدھار سے جوڑنے کی حتمی میعاد 30نومبر تک بڑھادی ہے جس سے انھیں یہ امدادی رقم ملتی رہے گی ۔وزیراعظم نریندرمودی کی صدارت میں کابینہ کی بدھ کے روز یہاں ہوئی میٹنگ میں وزیرزراعت کی اس سے متعلق تجویز کو منظوری دی
گئی۔ اس سے کسانوں کو اس امداد کی تیسری قسط مل سکے گی ۔اس اسکیم کے تحت کسانوں کو سالانہ 6000روپئے کی مالی مدددی جاتی ہے ۔اب تک تقریبا چھ کروڑ کسانوں کو اس اسکیم کا فائدہ مل چکاہےاطلاعات ونشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے پریس کانفرنس میں بتایاکہ حکومت نے تقریبا 14کروڑ کسانوں کو پی ایم کسان یوجنا کے تحت 87000کروڑ روپئے دیے جانے کو منظوری دی ہے ۔