حیدرآباد، 13 جولائی (اعتماد) وزیر توانائی جی جگدیش ریڈی نے چہارشنبہ کے روز واضح کیا کہ ریاست میں گزشتہ چند دنوں سے جاری موسلا دھار بارش کے باوجود کسی بھی حالت میں بجلی کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی۔
گزشتہ 100 سالوں میں ریکارڈ بارش کے باوجود بلاتعطل
سپلائی فراہم کرنے پر تلنگانہ پاور کمپنیوں کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیلڈ سطح پر عملہ کے ساتھ تال میل کی وجہ سے برقی سپلائی میں کوئی خلل نہیں پڑا۔
انہوں نے کہا کہ اس کا کریڈٹ تلنگانہ اسٹیٹ ٹرانسکو کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائرکٹر دیولاپلی پربھاکر راؤ کو جانا چاہئے۔