حیدرآباد2 فروری (یواین آئی) گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندراراجن نے آج حیدرآباد کی بوئن پلی سبزی مارکٹ کا معائنہ کیا جس کی ستائش وزیراعظم مودی نے گذشتہ ہفتہ کو اپنے من کی بات پروگرام میں کی تھی۔
گورنر کا محکمہ زراعت کے
سکریٹری جناردھن ریڈی نے استقبال کیا۔
وزیراعظم مودی نے ماہانہ ریڈیو پروگرام ”من کی بات“کے 73ویں ایڈیشن میں اس مارکٹ کی گذشتہ اتوار کو ستائش کی تھی جو بچی ہوئی اور سڑی ہوئی سبزیوں سے بجلی کی تیاری کرتے ہوئے آمدنی میں اضافہ کررہی ہے۔