حیدرآباد، 1 جولائی (ذرائع) ریاست میں برقی صارفین پیر کے روز سے تھرڈ پارٹی ایپس جیسے کہ فون پے، گوگل پے، پے ٹی ایم، ایمیزون پے اور دیگر کے ذریعہ اپنے بل ادا نہیں کرسکیں گے کیونکہ بینکوں نے تلنگانہ اسٹیٹ سدرن پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی لمیٹڈ (ٹی جی ایس پی ڈی سی ایل) کے برقی بلوں کو قبول کرنا بند کردیا ہے۔
کچھ بینکوں کے کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی بھی متاثر ہوگی۔
تاہم، لوگ اپنے بجلی کے بل ٹی جی ایس پی ڈی سی ایل کی ویب سائٹ اور کارپوریشن کی موبائل ایپ کے ذریعے ادا کر سکتے ہیں۔
اس فیصلے کا اعلان محکمہ برقی کے آفیشل 'ایکس' ہینڈل کے ذریعے کیا گیا۔ صارفین اپنے بل کمپنی کے کلیکشن سنٹرز کے ذریعے بھی ادا کر سکتے ہیں۔