نئی دہلی، 17 مئی (یو این آئی) سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کرکے دہلی پولس کے ذریعہ ان تمام لوگوں کے خلاف دائر ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کی درخواست کی گئی ہے جنھوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی نکتہ چینی کرنے والے پوسٹر لگائے تھے۔
عرضی میں پولس کو یہ ہدایت دینے کی درخواست بھی کی گئی ہے کہ وہ ویکسین کی عدم دستیابی پر سوال
اٹھانے والے پوسٹروں یا اشتہاروں پر ایف آئی آر درج نہ کرے یا کوئی کارروائی نہ کرے۔
درخواست گزار پردیپ کمار یادو نے اظہار رائے کی آزادی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت کی ٹیکہ کاری پالیسی پر سوال اٹھانے والے پوسٹروں کے خلاف کارروائی کرنا غیر منصفانہ ہوگا اور دہلی پولس کو ایسی کسی کارروائی سے باز رکھا جانا چاہئے۔