the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
واشنگٹن/10اپریل(ایجنسی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کی جانب سے ان کے ذاتی وکیل کے دفتر پر چھاپوں کو 'شرمناک قرار دیتے ہوئے اسے 'ملک پر حملہ قرار دیا ہے ۔ اسٹورمی ڈینیلیز کے وکیل مائیکل ایوانٹی کا کہنا تھا کہ مائیکل کوہن کےدفتراورگھر پر چھاپہ بہت سنگین بات ہے ۔ ایف بی آئی نے پیر کے روز صدر ٹرمپ کے ذاتی وکیل مائیکل کوہن کے دفتر گھر اور ہوٹل پر چھاپے مارے اور اس کی تلاشی بھی لی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آئی حکام نے فحش اداکارہ اسٹورمی ڈینیلز کو دی جانے والی رقم کی ادائیگی کے حوالہ سے



دستاویزات کو قبضے میں لیا ہے ۔


مائیکل کوہن کے وکیل اسٹیفن ریان نے ان چھاپوں کو غیر مناسب اور غیر ضروری قرار دیا اور کہا کہ یہ اقدامات اس لیے بھی غلط ہیں کیونکہ مائیکل کوہن نے تمام سرکاری اداروں کے ساتھ مکمل طور پر تعاون کیا ہے ۔ مائیکل کوہن کی جانب سے 2016 میں اسٹورمی ڈینیلز کو ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر دیے جانے کے اعتراف کے بعد سے وہ شدید عوامی تنقید کی زد میں ہیں جبکہ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں رقم دیے جانے کا علم نہیں ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.