رنگون، 27 نوبر (رائٹر ) روہنگیا بحران کے پس منظر میں مسیحی مذہبی پیشوا پوپ فرانسس میانمار کے دورے پر آج رنگون پہنچے۔
دنیائے مسیحیت کے ممتاز ترین مذہبی پیشوا کا یہ حساس دورہ بدھسٹ اکثریتی ملک میانمار میں شروع ہورہا ہے، جس کو اقوام متحدہ نے روہنگیا آبادی کی نسل کشی کا
مورد الزام ٹھہرایا ہے۔
میانمار میں روہنگیا آبادی پر فوج کی جارحانہ کارروائی اور انسانیت سوز تشدد کو دیکھتے ہوئے امریکہ نے بھی اسے منظم نسل کشی قرار دیا ہے، جس کے میانمار کو مغربی ممالک سمیت مسلم ممالک کی طرف سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔