ویٹی کن سٹی ،26دسمبر:-کيتھولک مسيحی پيشوا پوپ فرانسس نے کرسمس کے موقع پر اپنے روایتی خطاب میں کہا ہے کہ وہ یروشلم کے معاملہ پر امن کے خواہاں ہیں اور انھوں نے اسرائیلوں اور فلسطینیوں کے درمیان مذاکرات کی امید ظاہر کی ہے۔
خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کا اعتراف کرتے
ہوئے انھوں نے ’مذاکرات سے تیار کردہ حل... جو دو ریاستوں کو امن کے ساتھ رہنے دے‘ کی سوچ کی حوصلہ افزائی کی۔
حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد عالمی برادری نے اس فیصلے پر منفی ردعمل ظاہر کیا۔